i پاکستان

اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلا کیخلاف مقدمہ درجتازترین

August 09, 2023

اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق وکلا شیر افضل خان اور عمیر نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلا کو بتایا گیا جس پر وکلا نے مشتعل ہو کر جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی