i پاکستان

اٹک ، قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا،مقدمہ درج،ملزم گرفتارتازترین

August 11, 2026

اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال کے بچے کو اس کے باپ نے قتل کیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم چند دن قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی 2 بیویوں کے قتل کے الزام میں گرفتار تھا، مقتول بچہ والدہ کے قتل کے بعد نانی کے گھر میں مقیم تھا، باپ بہانے سے بچے کو اپنے ساتھ لے گیا تھا اور پھر اسے قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی