i پاکستان

اٹک میں المناک ٹریفک حادثہ ، 3خواتین جاں بحقتازترین

November 30, 2023

تحصیل جنڈ نمل روڈ پر المناک حادثے میں 3خواتین جاں بحق جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب ہائی ایس فورٹ سڑک کنارے کھڑی ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 6افراد کی حالت تشویش ناک ہے ،ریسکیو کے مطابق ہائی ایس مونگ پھلی چننے والی خواتین کو لے کر جارہی تھی ، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کردیا گیاہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی