i پاکستان

اٹک، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹ، دستی بم، 2 ایس ایم جی،گولیاں اور بارودی مواد برآمدتازترین

June 16, 2026

اٹک میں محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی )کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق اٹک کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہلاک ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تھا، ہلاک دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 2 ایس ایم جی،گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی