i پاکستان

اقلیتی نشستوں پر مزید 3 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاریتازترین

March 06, 2024

 الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر مزید 3 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص 14 سیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیئے تھے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مزید 11 مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو 5، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یو آئی کو مزید 2 نشستیں مل گئیں۔ بدھ کے روز ای سی پی نے صوبائی اسمبلی میں اقلیتیوں کی نشستوں پر مزید 3 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  2 نشستیں ن لیگ اور ایک پاکستان پیپلزپارٹی  کو ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی