پولیس نے ڈاکوں کے تیغانی گینگ کیسربراہ خیرو تیغانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ڈاکو خیروتیغانی کو رحیم یارخان اسپتال سے گرفتارکیاگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوخیرو تیغانی دوران مقابلہ زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ خیروتیغانی پر 8 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 40 سے زائد مقدمات تھے، سندھ حکومت نے خیرو تیغانی کی گرفتاری پر 70 لاکھ روپیانعام رکھاہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی