i پاکستان

اقوام متحدہ کی تشویش مسترد ، انتخابی عمل میں شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں ، پاکستانتازترین

February 07, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تشویش کو مسترد کر دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے انتخابات پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور ان کی ضمانت ملک کے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔ ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے لیے سکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاکستان جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی