i پاکستان

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس، عدالت کا ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکمتازترین

September 14, 2023

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کا تمام ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 4 ستمبر کو ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی