i پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 اپریل تک ملتویتازترین

March 30, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پا پل پر تقاریر، جلاو گھیرا واور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین وکلا کو دلائل کیلئے آئندہ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی پر شیر پا پل پر تقریر اور جلا گھیرا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹان میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے جبکہ تھانہ گلبرگ نے عسکری ٹاور جلاو گھیرا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی