i پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد ودیگر کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن کو دلائل دینے کی ہدایت،سماعت 28 اکتوبر تک ملتویتازترین

October 24, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے جس پر پراسیکیوشن نے جواب دیا کہ مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت تاریخ دے دے آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔ بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، صداقت حسین، رفیق خان، اعزاز رفیق سمیت 24 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی