i پاکستان

الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ،ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے، خواجہ آصفتازترین

September 26, 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ،ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔وزیر دفاع نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے'۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی