ملک کے ممتاز سیاست دان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ، الہی بخش سومرو حیات ہیں ۔جمعہ کو سابق سپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے خاندان کی طرف سے ان کے انتقال کی خبر کی تردید کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ حیات ہیںان کے انتقال سے متعلق غلط خبر چلائی گئی ہے تاہم سا بق سپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ مسز پروین الہی سومرو کا انتقال ہوا ہے جن کے ایصال ثواب کیلئے 28 جنوری بروز اتوار کو کراچی میں دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی