i پاکستان

الیکشن 2024سے متعلق گیلپ سروے رپورٹ درست ثابتتازترین

February 15, 2024

پاکستانی گیلپ رپورٹ کا عام انتخابات 2024کے حوالے سے کیا گیا سروے بالکل درست ثابت ہوگیا، 10جنوری 2024 کو گیلپ کی شائع کردہ سابقہ گیلپ رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار پنجاب میں 34فیصد، مسلم لیگ ن 32فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی 6فیصد سیٹیں پائے گی۔ انتخابات کے بعد 12فروری کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں یہ اندازے درست ثابت ہوئے،گیلپ سروے کے مطابق آزاد امیدوار کی سیٹیں ایک فیصد بڑھ کر 35فیصد، مسلم لیگ ن کی ایک فیصد بڑھ کر 33فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کی سیٹیں 6فیصد ہی رہیں،انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار 45فیصد، جماعت اسلامی 15فیصد، مسلم لیگ ن 9فیصد، پیپلز پارٹی 6فیصد اور عوامی مسلم لیگ پارٹی 7فیصد سیٹیں لے پائے گی لیکن انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ کے مطابق زاد امیدوار 45سے ایک فیصد کم 44فیصد سیٹیں لے پائی، جماعت اسلامی 15، مسلم لیگ ن 9، پیپلز پارٹی ایک فیصد کم 5جبکہ عوامی مسلم لیگ پارٹی 7فیصد سیٹیں لے پائی،انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں 44فیصد سیٹیں لے پائے گی جبکہ انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ میں یہ اندازہ درست ثابت ہوا اور پیپلز پارٹی 44فیصد سیٹیں ہی لے پائی،گیلپ رپورٹ کے مطابق مارچ 2023میں پنجاب میں آزاد امیدواروں کی مقبولیت 45فیصد تھی جو کہ کم ہو کر دسمبر میں 34فیصد ہو گئی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت 24فیصد تھی جو کہ بڑھ کر دسمبر میں 32فیصد ہوگئی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت مقبولیت 42فیصد، آزاد امیدوار کی 19فیصد اور مسلم لیگ ن کی 4 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی