i پاکستان

الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکمتازترین

February 06, 2024

سجاول اور سیہون میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، وارنٹ جاری ہونے والوں میں میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں، ملازمین کی اکثریت نے حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی