i پاکستان

الیکشن کمیشن آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹتازترین

December 26, 2023

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے، وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نےآئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کے تبادلے کے لیے اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نیکہا ہے ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے، الیکشن کمیشن افسران کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر چیف الیکشن کمیشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے، آپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز مین ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی