i پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائمتازترین

February 12, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کانٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کئے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بنچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بنچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی