i پاکستان

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہتازترین

November 30, 2023

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی ایسی خبروں کی ریکارڈنگز منگوالی ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان کی پر زورتردیدکرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی