الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا سرور ڈاون ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 سے صرف ایک روز قبل بدھ کو عوام کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ قابل رسائی نہ رہی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ویب سائٹ کا سرور زیادہ لوڈ ہونے کے باعث ڈان ہوا، الیکشن کمیشن کا آئی ٹی عملہ فنی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی