i پاکستان

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی، کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیےتازترین

January 23, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابات کی تکمیل تک منجمد رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے صرف روز مرہ کے امور نمٹائیں گے، بلدیاتی ادارے الیکشن تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے۔ مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے نئی اسکیم کا اجرا یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے، جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجرا سے پہلے ہوا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی