i پاکستان

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاتازترین

September 13, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بیرسٹرگوہر علی نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، بیرسٹر علی ظفر خود آکر دلائل دیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی