i پاکستان

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیاتازترین

February 06, 2024

الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیادخبریں پھیلائی جارہی ہیں، غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے،آراوپوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے،اس کے بعد بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کییجاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی