i پاکستان

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی، پولنگ 9مارچ کو ہوگیتازترین

March 01, 2024

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 2024 کے شیڈول کی منظوری دے دی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی ،اس حوالے سے کاغذات نامزدگی (آج) 2مارچ دن بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کوایک بجے شائع کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔ صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 9مارچ صبح 10سے شام 4بجے تک ہوگی۔ شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی