الیکشن کمیشن نے پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں نے تھپڑ نہیں مارا، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈم کی ویڈیو چلادیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ ساتھ میں میری دی ہوئی ویڈیو بھی چلا دیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی شکایات تھیں تو درج کراتیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ تمام پولنگ سٹیشنرز پر پرامن پولنگ ہوئی سوائے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کے۔ الیکشن کمیشن نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان سے 15فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی