الیکشن کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔این اے 128 کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے معاملے پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی