i پاکستان

الیکشن کمشنر استعفی دیں، الیکشن کے عمل کا مکمل آڈٹ چاہتے ہیں، تحقیقات کیلئے اعلی عدالتی کمیشن بنایا جائے،ترجمان جماعتِ اسلامیتازترین

February 22, 2024

جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی سیاسی جان اقتدار کے طوطے میں ہے، ایک بیان میں ترجمان جماعتِ اسلامینے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے سب سے زیادہ ٹکٹ نوجوانوں کو دیے، انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے بعد نتائج پر نوجوان افسردہ ہے، ملک بھر میں جماعتِ اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔قیصر شریف نے کہا کہ دھاندلی اور جھرلو پر خاموش نہیں رہیں گے، جھرلو بے نقاب کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے، 26فروری کو اسلام آباد میں جمہوریت بچاو کانفرنس ہو گی،جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر استعفی دیں، الیکشن کے عمل کا مکمل آڈٹ چاہتے ہیں، تحقیقات کے لیے اعلی عدالتی کمیشن بنایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ذمے داری پوری کرنے میں 100فیصد ناکام ہو گئے، اداروں کی مداخلت ختم ہوئی نہ ہی تاریخ سے سبق سیکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی