اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18ستمبر تک کا وقت دے دیا،وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اپریل 2024میں ٹرسٹ کی ازسرنو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی، قانون کے مطابق 90دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے، 90دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں،بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی