i پاکستان

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحانتازترین

October 26, 2023

 مسلسل تین دن کے اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔  جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 51 ہزار448 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی