i پاکستان

ڈالر کی تنزلی جاری ، 1.13 روپے کی کمی کے بعد 292.75 پر آ گیاتازترین

September 21, 2023

ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 292 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس 46 ہزار 44 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی