i پاکستان

ڈالر مزید 28 پیسے سستا ، 278.80 روپے کا ہو گیاتازترین

March 13, 2024

ڈالر کی قدر میں کمی سلسلہ برقرار ، قیمت 279 روپے سے نیچے آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی