i پاکستان

امیدواروں کی اموات، ملک کے 4 انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتویتازترین

February 07, 2024

امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے، اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے (آج)پولنگ نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 266 رحیم یار خان میں بھی امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور (آج)8 فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی