i پاکستان

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتارتازترین

February 23, 2024

 امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردیں ہیں جبکہ گزشتہ رات ملزم کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔   پولیس حکام کے مطابق خواجہ ندیم وائیں کو انویسٹی گیشن پولیس نے رائل پارک سے گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق اس سے قبل وسیم وائیں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی