امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردومیں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشیدہ حالات کے پیش نظرگلگت اورسکردو میں کرفیو رات 12بجے سے 4 مارچ تک نافذ رہے گا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کرفیومیں نرمی کے اوقات کا شیڈول بھی جاری کردیا،دونوں اضلاع میں دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک کرفیو میں نرمی ہوگی۔ وفاقی کابینہ گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسز تعیناتی کی بھی منظوری دے چکی ہے،سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ۔ ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی