امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کا آج (منگل )آخری روز ہے جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کا قوی امکان ہے، جس کا دوسرا رائونڈ آج (منگل کو) شروع ہوگا۔امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ جنگ بندی ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے اور آج رات 12 بجے سیز فائر کی مدت ختم ہو جائے گی۔جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ دونوں ممالک آج متوقع مذاکرات کی میز پر کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج (منگل کو) اسلام آباد میں شروع ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ریڈ زون میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جس سے مذاکرات کے جلد آغاز کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران نے بعض حالیہ پیش رفت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے، تاہم پاکستان کی سفارتی کوششیں دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی