i پاکستان

امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے،رضوان سعید شیختازترین

April 09, 2026

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا ایران جنگ بندی کو سفارتکاری اور مکالمے کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سے جاری تھیں، فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس، پاکستان محض سہولت کار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دئیے گئے انٹرو میں پاکستانی سفیر نے امریکا ایران جنگ بندی سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں پربات چیت کی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سے جاری تھیں، ان کوششوں کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کیاعلان کیساتھ ہوا، یہ سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے، پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دی۔انہوں نے فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارت کاری کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب، ترکیے، مصر، قطر، چین اور دیگرتمام ملکوں کے شکر گزار ہیں

ان کی مشترکہ کاوشوں سیجنگ بندی عمل میں آئی اور مذاکرات کا راستہ کھلا ۔پاکستانی سفیر نے کہا چین نے روزِ اول سے فریقین کو تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا، ملک کی اعلی ترین قیادت نے سفارتی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا، مذاکراتی عمل کی کامیابی رازداری کی متقاضی ہے، بغیرکسی دبائوکے مذاکراتی عمل کے فیصلہ کن ہونے کا امکان غالب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں کا اختیار متعلقہ فریقین کے پاس ہے، پاکستان محض ایک سہولت کار ہے، ہم پوری دیانتداری سے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، خلیجی ریاستوں میں 55 لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی مقیم ہیں، سفارتی کاوشوں اور جنگ بندی عمل کے دوران خلیجی اعلی قیادت سے مشاورت جاری رہی، ہمیں امید ہے کہ یہ عاجزانہ اور پرخلوص کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کا مثبت اثر نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھرکی سیاست اورمعیشت پرہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی