i پاکستان

امریکا کا پاکستان کے عام انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرنے پر زورتازترین

February 22, 2024

امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عام انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرنے پر زور دیا ہے،وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے اور تعلق کی آزادی پر پابندیوں کی رپورٹس پر تشویش ہے، سوشل میڈیا تک شہریوں کی رسائی یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے اور اس کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی