i پاکستان

امریکا کا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے عزم کا اظہارتازترین

April 04, 2024

امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کر دیا گیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور ہم اسے آگے بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے بھارت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی دہلی سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور بھارت پر سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی