i پاکستان

امریکا سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہتازترین

August 10, 2023

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھرالزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے نیوزکانفرنس میں کہا سابق پاکستانی سفیربھی کہہ چکے ہیں کہ الزامات جھوٹے ہیں ۔ پاکستانی سفارتکاروں کیساتھ ہونے والی نجی گفتگو سے متعلق بات نہیں کرسکتا۔ میتھیو ملز نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا ،سابق وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق تشویش کا اظہارکیا تھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کو جانا چاہیے۔ سامنے آنے والی دستاویزات پرتبصرہ نہیں کروں گا۔ پاکستانی حکومت کیساتھ بات چیت جاری رہیں گے۔ سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی