i پاکستان

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی ہوگئیتازترین

August 17, 2023

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں مسلسل 11 روز اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا تاہم چند گھنٹے بعد روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف 2 روز میں اوپن اور انٹر بنک میں ڈالر 7.17 روپے مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ روز بھی انٹربنک میں ڈالر 3.42 روپے مہنگا ہو کر 294 روپے93 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 303 روپے پرجا پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی