i پاکستان

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریفتازترین

May 08, 2026

امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کانگریس میں قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث ہے جس نے ایسے تباہ کن تنازع کے دوران سفارتی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی بے دخلی اور عالمی برادری پر بھاری مالی بوجھ پڑا۔امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کہا کہ جنگ، جانی نقصان اور شدید انسانی تکالیف کے ماحول میں ان عناصر کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سفارت کاری اب بھی آگے بڑھنے کا سب سے مثر راستہ ہے۔الگرین نے مزید کہا کہ ان کوششوں کو سراہ کر ہم تباہی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور اس تنازع سے متاثر بے گناہ جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی