i پاکستان

امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلیتازترین

June 11, 2025

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون نے جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق ساتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ امریکی خاتون کیرنشا میڈسائن گریس کی جھنگ کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے 2 سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیا، اور نکاح کرکے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔نعیم الحسن اور کیرنشا کی دوستی کا آغاز 2 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوا، جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی گئی، مستقل رابطے کے بعد کیرنشا پاکستان پہنچیں اور جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدی میں اسلام قبول کیا۔نکاح کی تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رانا عامر، کنیز عائشہ اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے دوران امریکی خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اسلام اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی ہیں۔واضح رہے کہ شادی سے قبل کنیز امریکا میں شادی شدہ تھیں، اور ان کے تین بچے بھی ہیں، انہوں نے نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے سابق شوہر سے طلاق لے لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی