i پاکستان

امریکی نائب سیکرٹری کا نگران وزیر خارجہ سے رابطہ، بروقت انتخابات کی اہمیت پر گفتگوتازترین

August 30, 2023

قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ ویکٹوریہ نولینڈ کا نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیرخارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی