پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کرلی۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے بعدخام مال کیساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی