i پاکستان

امریکی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ، قیدی ظاہر جعفر سے ملاقاتتازترین

April 16, 2026

امریکی سفارتخانے کا 2 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچاجہاں وفد نے قیدی ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی حاصل کی۔سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، ملاقات میں مجرم کی صحت سہولیات، قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں امریکن ایمبیسی کے سکیورٹی آفیسر عرفان اور ماریہ شامل تھے۔ یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نور مقدم کے قتل کیس میں سزایافتہ اور اسیر ہے۔ یہ کیس ملک بھر میں خاصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی