i پاکستان

امریکی وفد کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات ، سموگ کے خاتمے، ماحولیات سے متعلق قانون سازی پر گفتگوتازترین

March 28, 2024

امریکہ نے پنجاب حکومت کو سموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں امریکہ پنجاب حکومت کا ساتھ دے گا جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے، ماحولیات سے متعلق قانون سازی اور قوانین کی بہتری پر کام کر رہے ہیں۔امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی قیادت میں وفد نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں تعلیم، صحت عامہ، ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے گرین وستھرا پنجاب، ڈیٹا اتھارٹی سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کے ایجنڈے پر امریکی وفد کو بریف کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں بھی ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کئے جا رہے ہیں، پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں، 40سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔وفد نے وزیراعلی مریم نواز کے ماحولیات اور اصلاحات کے ایجنڈے میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں امریکہ پنجاب حکومت کا ساتھ دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی