i پاکستان

امریکہ،سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازدیا گیاتازترین

August 04, 2023

امریکن بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ 2023سے نواز دیا،امریکن بار ایسوسی ایشن کے صدر ڈیبوراہ ایکسن راس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا،اس موقع پر صدر امریکن ایسوسی ایشن بار کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ بحران کے دور میں سیاسی مصلحتوں سے بے خوف ہوکر جرات مندانہ فیصلے کرنے اور عدالتی آزادی کے دفاع میں دیا جارہا ہے،اس دوران تقریب سے خطاب میں جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی نے دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیزی اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی