چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات میں امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کر دی۔ جاری بیان کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے، طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لوں گا۔غلام حسین نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی