i پاکستان

انگور اڈہ زلول خیل میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کوشش ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ کردیںتازترین

April 27, 2026

افغانستان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی کی گئی جس پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔آپریشن غضب للحق کی مور کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے، اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی