i پاکستان

انجکشن سے بینائی ، غفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز معطلتازترین

September 25, 2023

وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر عفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، ملتان، صادق آباد، خانیوال، ساہیوال سمیت 8 اضلاع کے انسپکٹرز کو عفلت برتنے پر معطل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ اجازت لینے کے بعد انجکشنز کی سپلائی ممکن بنائے گا۔ خیال رہے کہ اواسٹین انجیکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، اس کے علاوہ بینائی ضائع ہونے کے کیسز کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی