i پاکستان

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین بازیاب،بازیابی کے بعد اکائونٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئےتازترین

June 26, 2025

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرکے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین کو بازیاب کرالیا، فائرنگ کیتبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ خوارج زخمی بھی ہوئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا 3 سرکاری ملازمین بازیاب کو بازیاب کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کارروائی کی۔اس دوران فورسز سے جھڑپ میں ایک خارجی ہلاک، 3 زخمی ہوگئے، بازیابی کے بعد اکائونٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔تینوں افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک آتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، بازیاب ہونے والوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس میں تعینات سپرنٹنڈنٹ نوید اور کلرک عنایت شامل تھے۔بازیابی کے بعد سپرنٹنڈنٹ نوید ظفر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جن کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے کو روانہ کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی