i پاکستان

ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ، شہادتوں پر پورا ملک غمزدہ ہے، فیصل کنڈیتازترین

July 24, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں مانجھی خیل چیک پوسٹ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم حرکت ہے، حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پورا ملک غمزدہ ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حملے کے زخمی اہلکاروں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے ، شہید اہلکاروں کے ساتھیوں اور اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی